موٹر ویز پر سوزوکی آلٹو پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو پر موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، اس بارے ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک حادثے کے بعد جس میں سوزوکی آلٹو کو شدید نقصان پہنچا تھا وائرل ہو رہا تھا کہ سوزوکی آلو پر موٹر ویز پر پابندی لگا دی گئی ہے، لیکن یہ ساری باتیں افواہ ثابت ہوئیں۔