مغربی ہوائوں کی آمد، ملک میں 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے  ملک میں کل 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ  مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو جائے گا اور ہواؤں کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک ملک میں رہے گا۔

نو مارچ  سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ  اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔

 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے اور بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

editor

Related Articles