خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پہلی کارروائی ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

منگلا ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *