شازیہ مری نے کہاکہ یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر یہ براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کو قومی گرڈ سے 65 روپے یا اس سے زائد فی یونٹ کے نرخوں پر بجلی خریدنے کے لیے پابند کیا جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گرین انرجی پر جانے والے صارفین کی حو صلہ افزائی کرنے کے بجائے ان سے کھلی جنگ کررہی ہے، پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہاکہ قیمتوں میں یہ 550 فیصد کا فرق ظالمانہ اور عام عوام کا معاشی استحصال ہے۔