امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک پر پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی طرف سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر آئی ہے۔

پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ، قرعہ اندازی پیر کو ہوگی

مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ گیا ہے جس سے سونے کی قیمتیں عالمی سطح کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74 ڈالر کے اضافے سے 2984 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700 روپے کے اضافہ ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *