انسانی اسمگلروں اور  کالے دھن کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

انسانی اسمگلروں اور  کالے دھن کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلرز ملک کی بدنامی کا باعث بنیں ہیں، میری حکومت نے ملک سے ان انسانی اسمگلروں اور کالے دھن کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

اتوار کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے افسران اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلرز ایک جانب ملک کی بدنامی کا باعث بنے اور دوسری جانب ان کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مکروہ دھندے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دور پانیوں میں ڈوب گئے اور اپنی زندگیاں گنوا بیھٹے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ’ججا گینگ‘  کو گرفتار کرنے پر ملک میں امن و امان قائم کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کا خاتمہ میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی۔ انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے جس کے لیے امن و امان قائم کرنے والے ادارے انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران نے ملک کا وقار بلند کیا، ادارے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز بھی دیں اور ہدایت کی کہ وہ ملک اسمگلروں سے پاک کرنے کے لیے مزید جانفشانی سے کام کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *