بارشوں کی کمی، آبی وسائل میں پانی کی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بارشوں کی کمی، آبی وسائل میں پانی کی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملک میں رواں سال انتہائی کم بارشیں ہونے کی وجہ سے ملکی آبی وسائل موسم گرما سے قبل ہی ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے ہیں۔ تربیلا ڈیم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کا لیول انتہائی کم ہو گیا۔

واپڈ ا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول ڈیڈ لیول سے صرف 2 فٹ زائد دستیاب ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1404.93 فٹ کی سطح پر آچکا ہے، ڈیم میں پانی کا ڈیڈ یا کم سے کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کا مجموعی ذخیرہ آج محض 14 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مسلسل آٹھویں بار کمی کا امکان

اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1050 فٹ کے ڈیڈ لیول پر ہے، منگلا ڈیم میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ محض 72 ہزار ایکڑفٹ ہے۔ جبکہ چشمہ بیراج میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور ڈیڈ لیول سے ایک فٹ زائد ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 17 ہزار ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد محض 19 ہزار 600 کیوسک ہے اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *