بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مسلسل آٹھویں بار کمی کا امکان ہے تاہم کے الیکٹر ک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں30پیسے کمی کی درخواست کر دی۔ نیپرا میں فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 26مارچ کو سماعت ہوگی۔ تاہم اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی الیکٹر ک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 7بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کر شکا ہے۔ گزشہ ماہ نیپرا نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2روپے 12پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔ جنوی کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی رواں ماہ کے بلوں میں دی جارہی ہے۔
دوسری جانب دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 23مارچ سے انڈسٹری کیلئے بجلی کے نرحوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان وزیراعظم کی جانب سے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کیلئے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کیلئے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دے گا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے۔ میڈیا کے ذریعے قوم کو بتایا جائیگا کہ اس منصوبے ہر دستخط کب ہوں گے، میں آپکو ایمانداری سے بتائوں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے میں آپکو جو کچھ بھی بتائوں گا، اس کا دفاع کروں گا۔