ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے بغر ملک کے مختلف شہروں لیکوڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے، قیمت  کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے، قیمت320 سے 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ایل پی جی سی ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے دوران ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی سی ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 320روپے تک پہنچ گئی، دیہی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 350روپے تک پہنچ گئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 400روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے مارچ کے لیے سرکاری نرخ 248 روپے فی کلو مقرر ہیں، سلنڈر کی قیمت میں خود ساختہ 700روپے تک کا اضافہ کیا گیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500روپے سے تجاوز کر گئی، مافیا بلا جواز قیمتیں بڑھا کراربوں روپے کی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ اتھارٹی اوگرا فوری کارروائی عمل میں لائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *