گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملک کی ترقی نہیں چاہتے ، کراچی کے عوام گیس، پانی اور بجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پاکستان کو بڑی اقتصادی مدد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے زور د یکر کہا کہ شہر قائد کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرکے ان کے حقوق دلائے جائیں۔ کراچی کے بزرگوں نے ملک کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اب ان کے بچے اس ملک کی حفاظت کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کر تی ہے ، انسانیت کے دشمن عسکریت پسندوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کی بہادری کو سراہتے ہیں ۔