خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

‏خیبر پختونخوا میں امن و امان کی انتہائی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر جنوبی وزیرستان اپر اور لوئرکے مختلف راستوں پر جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ، تنائی سروکئی، جنڈولہ سڑک پربھی کرفیو نافذ ہوگی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کر یں : وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

اعلامیہ کے مطابق وانا زالئی کیمپ سے کیڈیٹ کالج روڈ بند رہے گا۔ 17 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

اس دوران کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ کا راستہ بند رہے گا۔ ‏ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

contributor

Related Articles