چوروں نے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے لیے 150 فٹ لمبی سرنگ کھود دی

چوروں نے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے لیے 150 فٹ لمبی سرنگ کھود دی

کراچی میں چوروں نے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے لیے 150 فٹ لمبی سرنگ کھود دی، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر 50 ہزار لیٹر خام تیل سے بھرا ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی میں کورنگی کے علاقے میں تیل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا لیا ہے اور اس جرم کو انجام دینے کے لیے گودام کرائے پر لینے والے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے گودام میں 150 فٹ تک کھدائی کرنے اور وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی حاصل کرنے کے بعد کلپ نصب کرکے تیل چوری کیا۔

گودام کے اندر کھدائی سے پتہ چلا کہ ملزم نے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک ایک سرنگ بھی کھود رکھی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر رمضان المبارک کے دوران ایک بڑا ٹینکر بھر کر روزانہ ہزاروں لیٹر تیل چوری کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ 2 دیگر نامزد ملزمز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ہفتے کے روز پائپ لائن سے بڑی مقدار میں چوری شدہ تیل لے جانے والا ایک اور ٹینکر بھی پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے 25 ہزار لیٹر خام تیل سے بھرا ٹینکر قبضے میں لے کر چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثنا زمان ٹاؤن میں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 50 ہزار لیٹر خام تیل سے بھرا ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *