پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا اوراجلاس میں شرکت کیلئے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی گئی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، سینیٹر ہمایوں مہمند، عون عباس بپی، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، محمد بشیر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، محمد زبیر خان اور علی ظفر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائیگا۔ جس میں پارلیمان میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔