سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق وزیر خزانہ کے اعلان کی تردید آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق وزیر خزانہ کے اعلان کی تردید آگئی

وزیر خزانہ کے تنخواہوں میں اضافے کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی تردید آگئی۔

وزارت خزانہ کے وضاحتی بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا۔ وزیر خزانہ سے منسوب نشر کی جانے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کے پے سکیلز پر نظر ثانی یا ان کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ

وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک معزز رکن اسمبلی کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر معزز ایوان کو صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے ملازمین کے پے سکیلز پر نظرثانی اور ان کی تنخواہوں اور الاونسز میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *