سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات سے مشروط کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 18 مارچ 2025 کو پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں شرکت کے بارے میں گفتگو کی گئی تمام ممبران نے فیصلہ کیا کہ پارٹی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں اس وقت تک شرکت نہیں کرے گی جب تک ہمارے لیڈران کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
تحریکِ انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہونگے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہونے کی تجویز دی جبکہ سیاسی کمیٹی کے دیگر ارکان نے مخالفت کی اور اکثریت نے رائے دی کہ قیادت کو بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شرکت نہ کریں۔