جج صاحب کی ذمہ داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے ، علیمہ خان

جج صاحب کی ذمہ داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے ، علیمہ خان

سابق وزیراعظم اور  بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 5 اکتوبر والے کیس میں پیش ہو رہے ہیں، 4 اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، آج تفتیشی افسر پیش ہوئے لیکن دورانِ سماعت وہ غائب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ 3 پیشیوں میں پہلے بیانات لے لیے گئے ہیں، ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے، تفتیشی پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *