سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار550 روپے کا اضافہ ہوا اور اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 17 ہزار350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار186 روپے کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار76 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار22 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی نئی قیمت کیا ہے؟

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔ انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی، ڈالر نو پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہونے سے ڈالر 282 روپے 7 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *