عمران خان کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ردِعمل آگیا

عمران خان کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ردِعمل آگیا

عمران خان نے پارٹی کا قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں اور وکلا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔

مزید پڑھیں: ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف

جیل میں عمران خان کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، عمران خان نے محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور اختر مینگل کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا اور کہا کہ محمود اچکزئی کی جگہ میں بھی ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ غیر منتخب نمائندے اور حکومت کیسے اتنا بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کیلئے بھی پیغامات بھجوائے۔ عمران خان کیساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا بھی ذکر کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *