قومی شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروائیں، نادرا

قومی شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروائیں، نادرا

قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی فوری تجدید کروائیں ورنہ انہیں سرکاری و نجی اداروں میں بائیومیٹرک تصدیق سمیت متعدد خدمات سے محرومی کا سامنا ہوگا۔

نادرا کے مطابق قانون کے تحت شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے ایک ماہ کے اندر اس کی تجدید کرانا لازمی ہے۔ تاہم شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم تین ماہ پہلے ہی تجدید کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی غیرضروری تاخیر یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر

نادرا نے مطابق اب شہری گھر بیٹھے’نادرا پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ‘ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں یا اپنے قریبی نادرا آفس میں جا کر بھی عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ نادرا نے تجدید کے لیے دستاویزات کی فہرست اور دیگر تفصیلات اپنی سرکاری ویب سائٹ www.nadra.gov.pkپر جاری کر رکھی ہیں۔ رابطے کیلئے لینڈ لائن صارفین ہیلپ لائن051-111-786-100پر رابطہ کریں اورموبائل صارفین1777پر کال کریں۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ میعاد ختم شدہ شناختی کارڈ رکھنے والے شہری بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی خرید و فروخت، پاسپورٹ بنوانے، اور سرکاری خدمات تک رسائی میں دشواریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے تجدید کا عمل تیز اور شفاف بنایا جائے۔

واضح رہے کہ میعاد ختم ہونے کے بعد شناختی کارڈ نہ صرف غیر موثر ہو جاتا ہے بلکہ اس پر جرمانے کا بھی اطلاق ہو سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے شناختی کارڈز کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *