نجی ایئر لائن سیرین ائیر کی جدہ سے اسلام آباد پرواز گزشتہ تین دن سے مسلسل تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث 100 سے زائد مسافر جن میں بیشتر عمرہ زائرین ہیں وطن واپسی کے لیئے جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ایئر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، نجی ایئر لائن 16 مارچ سے آج تک تین بار واپسی کا وقت تبدیل کر چکی ہے۔
نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے، تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا روانگی کا شیڈول دیا گیا، دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا۔
تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات دو بجکر پچاس منٹ کا وقت دیا گیا، مسافروں نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، مسافروں کے مطابق تاحال پانچ مرتبہ پرواز کا شیڈول تبدیل کیا جاچکا ہے۔ جدہ ٹو اسلام آباد فلائیٹ نمبر 806 اورجدہ ٹو لاہور فلائیٹ نمبر 422 کے سو سے زائد مسافر جن میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے گزشتہ تین دن سے جدہ میں وطن واپسی کے منتظر ہیں اورائر لائن کا کوئی نمائندہ ان کی خیر خبر لینے نہیں پہنچا ۔
اس حوالے سے جدہ ائیرپورٹ پر پھنسے مسافروں نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ حکومتی اداروں سے سیرین ائر سے باز پرس کرنے کی اپیل کی ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ تین دن میں چار بار فلائیٹ کا وقت تبدیل کرنے کے باوجود بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔
تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا روانگی کا شیڈول دیا گیا دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات دو بج کر پچاس منٹ کا وقت دیا گیا
چوتھی مرتبہ فلائیٹ کا وقت 19 مارچ دن بارہ بج کر 15 منٹ کردیا گیا ہے اور تاحال مسافر ائیرپورٹ پر انتظار کی کیفیت سے دوچار ہیں۔