پیپلزپارٹی نے سردار تنویر الیاس کی شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

پیپلزپارٹی کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پارٹی میں شمولیت کی خبروں کے حوالے سے ردِعمل آگیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سردار تنویر الیاس کی پیپزپارٹی آزاد کشمیر مین شمولیت کی متضاد اطلاعات سامنے آئیں، جنہیں ایوان صدر اسلام آباد کے ترجمان نے بے بنیاد قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں سیاسی رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا اہم کردار رہا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

ایوان صدر و ترجمان گورنر ہائوس پنجاب نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں ممکنہ شمولیت کی خبروں کے بعد پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے سردار تنویر الیاس پر الزام عائد کیا کہ ان کے دورِ حکومت میں سیکرٹ فنڈکا غیر قانونی استعمال کیا، جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *