چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے جبکہ ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملی ہیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178سے179ہوگئی ہے۔ چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154روپے سے159روپے ہوگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 180روپے سے 200روپے کی باریں سننے کو نہ ملیں۔
انہوں نےعوام کیلئے چینی کی قیمت میں مزید 15روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت ہے نہ ہوگی۔گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں ایسا راستہ نکالیں کہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پاکستان شوکر ملز ایسوسی ایشن کے لوگ ساتھ بیٹھیں گے۔ 19پریل تک کمیٹی کام کرے گی۔ اس سے ایک ہفتے پہلے دوبارہ جائزہ لیں گے، یقینی بنائیں گے کہ ریٹیل قیمت 164روپے سے تجاوز نہ کرے۔
دوسری جانب کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت پانچ روپے مہنگی ہوگئی ۔ گزشتہ روز چینی 158روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، آج 163روپے تک پہنچ گئی ہے۔