خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موجود افغان طلبہ کا ڈیٹا معلوم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موجود افغان طلبہ کا ڈیٹا معلوم کرنے کا فیصلہ

پشاور (ذیشان کاکا خیل) وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کا ڈیٹا معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت کے پاس کوئی جامع ڈیٹا موجود نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کتنے افغان طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے بھی تعلیمی اداروں سے افغان طلبہ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

طورخم بارڈر 25 دن بعد کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

افغان طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر تعلیمی اداروں میں کام شروع ہو گیا ہے اور صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور جامعات میں زیر تعلیم افغان طلبہ کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

تعلیمی اداروں کو افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ فارم بھی جاری کیا گیا ہے۔ فارم میں طلبہ کا ضلع، سکول اور علاقے میں زیر تعلیم ہے اس جیسے بنیادی معلومات طلب کی گئی ہے۔

فارم میں زیر تعلیم طالبات و طالبات کی دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر افغان طلبہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں افغان طلبہ زیر تعلیم ہے لیکن ان زیر تعلیم افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا حکومت کے پاس نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *