Skip to content
امریکہ میں داخلے پر پابندی کے لیے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
Home - دنیا - امریکہ میں داخلے پر پابندی کے لیے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ میں داخلے پر پابندی کے لیے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے سفری پابندیوں کی فہرست کا ذکر کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔
ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے پیش نظر ویزا پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔