سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے

سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف دور کے سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور آج انتقال کر گئے۔ خالد انور کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے والد علالت کی وجہ سے کچھ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک لاکھ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان

خالد انور 1997ء سے 1999ءتک سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کا بطور وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق حصہ رہے ہیں۔ 86سالہ خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کی صاحبزادے تھے۔

editor

Related Articles