وزیراعظم 23 مارچ کو کتنے روپے فی یونٹ بجلی سستی کریں گے؟، تفصیل سامنے آ گئی

وزیراعظم 23 مارچ کو کتنے روپے فی یونٹ بجلی سستی کریں گے؟، تفصیل سامنے آ گئی

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف 23 مارچ 2025 کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ کمی یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اس کمی کا فائدہ صارفین کو مئی کے بلوں میں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں جدید جناح میڈیکل سینٹر کا آغاز کر رہے ہیں جو دوسرا جان ہاپکنز ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا ارادہ رکھتی ہے جس کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد 23 مارچ کو کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن بجلی کے نرخوں میں مزید 2 روپے فی یونٹ کمی کے لیے اضافی اقدامات پر غور کر رہی ہیں جس کا حتمی فیصلہ اعلان سے قبل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل اس کمی کے فوائد مئی سے صارفین کے بلوں میں ملیں گے۔ 8 روپے فی یونٹ کمی میں سے 4.73 روپے فی یونٹ مستقل ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

رپورٹ کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ متعدد اقدامات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جن میں 6 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، ’ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل کے تحت 16 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی، بگاس پاور پلانٹس کی کرنسی کو امریکی ڈالر سے پاکستانی روپے میں منتقل کرنا اور سرکاری پاور پلانٹس (جی پی پیز) کے لیے ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) کو کم کرکے 13 فیصد کرنا شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں کمی 16 مارچ 2025 کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث بھی سامنے آئے ہیں۔ تیل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے سے تقریباً 168 ارب روپے کی بچت متوقع ہے جس سے بجلی کے نرخوں میں 1.30 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں کو 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس ریلیف کی منظوری دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اگر تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو اس کے مالی اثرات 250 ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم 1.30 روپے فی یونٹ کا ریلیف صرف ایک ماہ کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق کی جانب سے صارفین کو جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان

حکومت کا ارادہ ہے کہ 8 روپے کی کمی میں سے 6 روپے فی یونٹ کو مستقل ایڈجسٹمنٹ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں شامل 35 روپے پی ٹی وی فیس جولائی 2025 سے ختم کی جا سکتی ہے۔

مالی سال 2026 کے بجٹ کے لیے حکومت بجلی کے بلوں کی وصولیوں پر انحصار کیے بغیر پی ٹی وی آپریشنز کو جاری رکھنے کے لیے فنڈز مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *