جمائماگولڈ اسمتھ کی دُنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش، عالمی طاقتوں کے دہرے معیار پر شدید تنقید

 جمائماگولڈ اسمتھ کی دُنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش، عالمی طاقتوں کے دہرے معیار پر شدید تنقید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عالمی دُنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے ہوئے اس کے دہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی بچوں کے مارے جانے پر دُنیا میں غم منایا جاتا ہے، اسرائیلی پرچم سرنگوں کیے جاتے ہیں لیکن فلسطینی بچوں کے قتل عام پر عالمی دُنیا مکمل خاموش ہے۔

جمائما خان کی عالمی طاقتوں کے دہرے معیار پر تنقید

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ’ٹویٹ‘ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’7 اکتوبر 2024کو جب ایک نوزائیدہ بچے سمیت 36 اسرائیلیوں کو قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے کو تو آج تک صحیح طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس پر عالمی رہنماؤں نے اس کی مذمت کی، فلمیں بنائی گئیں تاکہ اسے کبھی فراموش نہ کیا جا سکے، دنیا بھر میں سرکاری عمارتوں پر اسرائیلی پرچم سرنگوں کیے گئے۔

جمائما خان نے فلسطینیوں کے قتل عام پر انتہائی افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ٹھیک اسی طرح18 مارچ 2025 جب صرف ایک میل کے فاصلے پر 130 فلسطینی بچوں کو سوتے ہوئے ان کی نیند میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا لیکن افسوس کے اس وقت تک ان کی خبر کہیں نہیں آئی، ابھی تک دنیا کے کسی اخبار کے پہلے صحفے پر بھی نظر نہیں آئی۔ یہ غزہ میں صرف ایک ہولناک دن کی بات ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *