کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں ، شیر افضل مروت

کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں ، شیر افضل مروت

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں ، میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہترین کارکردگی کی سب گواہی دے رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *