سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں  پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آ ئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکٹھا کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آ ئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔

شوگر مافیا متحرک، آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے تجاوز ہونے کا خدشہ

جے آئی ٹی مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈویژن اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں ‘رضاکار فورس’ کے ذریعے نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہیڈلرز کے ذریعے کیا گیا، اس پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آ ئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے، غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی، پی ٹی آ ئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016ء کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *