مسجد نبوی ؐ میں اس بار معتکفین کیلئے کونسی زبردست سہولت متعارف کرائی گئی؟

مسجد نبوی ؐ میں اس بار معتکفین کیلئے کونسی زبردست سہولت متعارف کرائی گئی؟

مدینہ منورہ : مسجد نبوی ؐ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران اعتکاف کرنے والوں  کے لئےجدید سہولیات سے آراستہ اعلیٰ قسم کے کمرے تیار کئےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ میں اس سال معتکفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اہم سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں آرام دہ اور پرسکون عبادت کا ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی کمرے بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا

 کمروں پرمخصوص نمبرز د ئیےگئے ہیں تاکہ افراد کو اپنی جگہ تلاش کرنے میں مشکل پیش نہ آئے، ہر کمرے میں 30 سے زائد افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ مقدس مہینے میں مسجد انتظامیہ کی جانب سے ہر معتکف کو کمبل اورجائے نماز فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوش ترین ممالک میں پاکستان کی تنزلی، بھارت اور افغانستان سے پھر بھی آگے

سحری اور افطار ڈنر کے لیے بھی معیاری اور صحت بخش کھانے مہیاکئے گئے ہیں ۔ ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد نبوی ؐ کے مخصوص مقامات کو مکمل طور پر عبادت کیلئے وقف کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *