ملک بھر کی مساجد میں رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں سے قبل اعتکاف کے انتظامات مکمل

ملک بھر کی مساجد میں رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں سے قبل اعتکاف کے انتظامات مکمل

ملک بھر کی مساجد میں رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں سے قبل اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے لاہور کی داتا دربار مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی۔ حکام نے مزار کے احاطے میں فہرست آویزاں کر دی ہے۔مزار کے منتظم شیخ جمیل نے کہا کہ سپیشل برانچ کی منظوری کے بعد 1600 افراد کے نام اعتکاف کیلئے فائنل کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل چاہتا ہے، سیاسی برادری کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ اعتکاف کے مبصرین کے لیے چار سیکٹرز ہر ایک میں 102 کیبنز کا انتظام کیا گیا ہے۔شہر کی دیگر مساجد میں بھی خصوصی دعاؤں اور اعتکاف کے انتظامات کئےگئے ہیں۔اسلام آباد میں فیصل مسجد اور دیگر مساجد اعتکاف کے خوا ہش مندوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

فیصل مسجد میں 600 سے زائد افراد بیٹھیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال بھی کسی شریک سے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *