عید الفطر: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

عید الفطر: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر پر طویل چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے عید الفطر اور موسم بہار کی ایکساتھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھے:ملک میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی

دوسری طرف پنجاب حکومت نے بھی 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ ، خیبر پختونخوا حکومتوں کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے ۔ جس کے مطابق سرکاری ملازمین 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی چھٹیاں کر سکیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اگر رمضان 29 روزے ہوئے تو اس تناظر میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *