پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نو وکٹوں سے شکست دی، حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
اس فتح کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں کم سے کم اوورز میں 200 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 205 کا ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔
حسن نواز نے 45 گیندوں پر 105 رنز بنائے انہوں دس چوکے اور سات چھکے لگائے وہ ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری کاریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا انہوں جنوبی افریقہ کے خلاف انچاس گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔