قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

نئی شرح کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 10.81 فیصد سے بڑھ کر 10.96 فیصد ہو گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 13.68 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا

اسلامی طریقہ کار پر مبنی سکیموں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جہاں سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 10.44 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تاہم سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اس کی شرح 10.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *