وفاقی کابینہ نے وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ایک وزیر اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء کو 24 گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں اضافے کی سمری ایک سرکولیشن کے ذریعے منظور کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو جائے گی جبکہ اس سے قبل وفاقی وزرا کی تنخواہ2 لاکھ روپے اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے مقرر تھی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 159 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک کا حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز (ترمیمی) بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے جس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بل میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کو 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر تمام پارلیمانی جماعتوں کے ممبران ایک پیج پر تھے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اس وقت آئندہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت بھرتیوں اور ہاؤس الاؤنسز کو بڑھانے کا جائزہ لے رہی ہے۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے تنخواہوں میں اضافے، پنشن کے تحفظ اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *