وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء کو 24 گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کو 24 گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کل بروز بدھ کو قلمدانوں کی باضابطہ منظوری دے دیں گے، ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت دی جائے گی۔

پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والوں نے اپنے ملازمین کی ہی تنخواہیں کم کر دیں

وفاقی وزیر حنیف عباسی کو پاکستان ریلوے، جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان دیا جائے گا۔ طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کی توقع ہے۔

آبی وسائل کی وزارت مصدق ملک سے واپس لے کر موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان انہیں سونپا جائے گا جبکہ شیخ قیصر کو بین الصوبائی وزارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *