ٰ دنیا بھر میں آج رات 8:30 سے 9:30 تک زمین کے نام پر وقف کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پوری دنیاں میں بتیاں بند کی جایے گی۔ دنیاں بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایک گھنٹہ زمین کے نام کیا جا رہاں ہے۔ پاکستان میں رواں سال ارتھ آور پانی اور توانائی کے تحفظ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف صاحب نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قوم ارتھ آور کے علامتی مشق کا حصہ بنے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھرمیں گھروں، دکانوں سمیت محتلف مقامات کی غیرضروری لایئٹس بند کی جایے گی۔
ارتھ آور کے سلسلے میں پاکستان کے اہم مقامات ایوانِ صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس کی غیر ضروری بتیاں رات 8 بجے سے 9 بجے تک بند کی گئیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈی چوک، پاک چین دوستی مرکز سمیت کنونشن سنٹر اور جناح ایونیو کی غیر ضروری بتیاں بھی بند کی گئیں۔
.لاہور میں الحمرا، لاہور آرٹس کونسل، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ جبکہ کراچی میں موہٹہ پیلس اور او آئی سی سی ای کی عمارتوں کی بتیاں بند کرکے ایک گھنٹہ زمین کے نام وقف کی گئی