بجلی سستی ہونے کا امکان، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

بجلی سستی ہونے کا امکان، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

آئی پی پیز نے حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ سی پی پی اے اور7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔ درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والی آئی پی پیز نے جمع کروائی۔

مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر

جن آئی پی یز نے بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا ان میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادرپور لمیٹڈ، سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈ اور سیف پاور لمیٹڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال ماہ جنوری میں ان 7آئی پی پیز کیساتھ نظرِ ثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ نیپرا سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر میں فرق کے طریقہ کار پر نظر ثانی کے معاملے کا جائزہ لے گا۔ اس کے علاوہ سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار اور ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظر ثانی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *