افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ شدت پسندوں کے پاس ہے، فیصل کریم کنڈی

افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ شدت پسندوں کے پاس ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ شدت پسندوں کے پاس ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ شدت پسندوں کے پاس ہے، جو پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے لئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان پر حملے یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ ٹارگٹ آپریشن کافی عرصے سے جاری ہیں کیونکہ جنوبی اضلاع کی صورتحال خراب ہے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کو ٹھیک کرنا ہوگا، فوج کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کئے گئے۔

گورنر نے اس موقع پر کہا کہ ایک ریاست دوسری ریاست سے بات کرتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فارن آفس کو کوئی ٹی او آر نہیں گئے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی نمائندہ کسی شہید کے جنازے میں نہیں گیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان بہن بھائیوں کو سالوں سال پالا ہے، کیا ہم ویزا پر افغانستان میںایک دن اضافی اسٹے کر سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش یا کسی کی خواہش پر ملک نہیں چلتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کا ایشو ہے، سی سی آئی کی میٹنگ ہونی چاہئے۔ این ایف سی ایوارڈ نہیں ہوا، ہمارے پاس تو وزیر خزانہ بھی نہیں، کون بیٹھے گا وہاں پر؟ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ڈیڈ لائن میں تبدیلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ میں نے وفاق کو مراسلہ ارسا ل کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *