چین سے اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز

چائنہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کر دیا گیا، پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد سامان لیکر ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

 اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

،پاکستان اور چائنہ کے درینہ تعلقات ہیں، اور کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ کارگو پرواز وں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کیساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles