جائیداد کا لین دین کرنے والوں کے لیے بری خبر، آئی ایم ایف نے ٹیکس شرح کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

جائیداد کا لین دین کرنے والوں کے لیے بری خبر، آئی ایم ایف نے ٹیکس شرح کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد کے لین دین پرعائد ٹیکس کی شرح کم کرنے کے پاکستانی حکام کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی جانب سے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کی اجازت

واضح رہے پاکستان کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے میڈیا میں رپورٹس شائع ہوئی تھیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ جائیداد کے خریدار پر 2 فیصد ٹیکس کم کرنے پر متفق ہو گیا ہے، تاہم پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے ان خبروں کی نا صرف تردید کر دی ہے بلکہ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے دی گئی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ’آئی ایم ایف‘ کے سربراہ ماہر بنچی نے  جائیداد پر عائد ٹیکسز کو کم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف جائیداد پر عائد ٹیکس کم کیا گیا ہے بلکہ اس بات پر بھی کوئی اتفاق نہیں کیا گیا کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے گرین سگنل دیدیا

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں پاکستان کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے 1 اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے۔ اب عالمی مالیاتی فنڈ نے باضابطہ طور پر بیان جاری کر دیا ہے کہ جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکس شرح کو کم کرنے پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پہلے ہی مختلف قسم کے مشروبات، سیگریٹ اور تمباکو پر عائد ٹیکسز کی شرح کم کرنے سے انکار کیا تھا اور اب جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی ایف بی آر کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *