چینی کی ذخیرہ اندروزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رانا تنویر حسین

چینی کی ذخیرہ اندروزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوگر مافیا متحرک، آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے تجاوز ہونے کا خدشہ

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی 180 روپے فروخت ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ملک بھر میں چینی کی مارکیٹ میں قیمت 164 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:چینی کی بڑھتی قیمت قابو سے باہر، کئی شہروں میں قیمت 200 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مارکیٹ میں چینی 164 روپے فروخت ہو رہی ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ چینی کی قیمتوں سے متعلق مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے، حکومت نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *