عمران خان سے ملاقات کیلئے منگل و جمعرات کا دن مقرر ، میڈیا ٹاک پر پابندی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 2 دن منگل اور جمعرات مقرر کر دیے اور تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک سے روک دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان  کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی ، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، کئی شہروں میں بارش متوقع

عدالت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *