شاہد آفریدی نے شاداب خان اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا مطالبہ کر دیا

شاہد آفریدی نے شاداب خان اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا مطالبہ کر دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آخری میچ بدھ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،سابق کپتان ایکس پر کہا کہ آخری میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے، اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

کراچی کنگز نے آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر کو کپتان بنا دیا

آفریدی نے کہا کہ پاکستان سیریز تو ویسے ہی ہار چکا ہے، اس لئے بہتر فیصلہ یہی ہوگا کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

شاہین آفریدی چار میچوں میں صرف دو وکٹیں حاصل کرسکے اور اس دوران ان کے خلاف 133 رنز بنے جبکہ شاداب خان صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے اور انہوں نے 110 رنز دیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *