چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری، وفاقی وزیر نے قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی

چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری، وفاقی وزیر نے قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی

ملک میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، وفاقی وزیر نے قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دکانوں پر چینی 162 روپے کلو جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 153 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ان کے دعوے کے برعکس ملک کے بیشتر شہروں میں چینی 170 سے 180 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے شوگر ملز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 274 رمضان اسٹالز لگائے جس پر 130 روپے فی کلو میں چینی مل رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 180 روپے، راولپنڈی میں 175، لاہور 170 سے 175، کراچی میں 170، پشاور میں 170 سے 175 جبکہ کوئٹہ میں دکانوں پر چینی 180 روپے فی کلو فروخت کی جاتی رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *