آسٹریا سمیت پورے یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق یورپ بھر میں مارچ کے آخری ہفتے میں گھڑیوں کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جاتا ہے۔ پورے یورپ میں اس دن موسم گرما کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔
یورپ میں گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد دن کی روشنی کا بہتر استعمال کرنا ہے، وہاں اس عمل کو ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (ڈی ایس ٹی) کہا جاتا ہے، ایسا کرنے سے دن کی روشنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کی بچت کی جاتی ہے۔