راولپنڈی میں طلبا کو 9 دن کی طویل تعطیلات مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی میں طلبا کو 9چھٹیاں ملی ہیں۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 29 مار چ سے 5 اپریل تک ہوں گی۔
تعطیلات کے دوران نویں کلاس کے بورڈ امتحانات بھی نہیں ہوں گے جبکہ عید الفطر کے دن سے پوراہفتہ سرکاری پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔
دوسری جانب وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میںبھی عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا۔ چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔