آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی

تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ۔ اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ
سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔اللہ تعالی جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *