بھارت، چین انتخابات میں مداخلت کی کوشش، روس، پاکستان ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کینیڈا کا دعویٰ

بھارت، چین انتخابات میں مداخلت کی کوشش، روس، پاکستان ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کینیڈا کا دعویٰ

کنینڈا نے الزام لگایا ہے کہ بھارت اور چین  28 اپریل کو ہونے والے کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ روس اور پاکستان ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب اوٹاوا کے بھارت اور چین دونوں کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جبکہ بیجنگ اور نئی دہلی نے کینیڈا میں مداخلت کے سابقہ الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ تحلیل ، کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

جنوری میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا نے 2019 اور 2021 کے انتخابات میں چین اور بھارت کی مداخلت کی کوششوں کا جواب دینے میں سست روی کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے انتخابی نتائج ان ممالک کی مداخلت سے متاثر نہیں ہوئے۔

سی ایس آئی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف آپریشنز وینیسا لائیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ریاستی دشمن عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس ٹولز کا استعمال کرنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں بیجنگ نے 2.6 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کینیڈین زرعی اور غذائی مصنوعات پر محصولات کا اعلان کیا تھا، جو اوٹاوا کی جانب سے گزشتہ سال چینی الیکٹرک گاڑیوں اور اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر لگائے گئے محصولات کے جواب میں تھا۔

مزید پڑھیں:کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی خفیہ سرگرمیوں کے شواہد بے نقاب

کینیڈا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چین نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں چار کینیڈین شہریوں کو پھانسی دے دی ہے اور بیجنگ کی جانب سے سزائے موت کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کینیڈا نے گزشتہ سال 6 بھارتی سفارتکاروں بشمول مشن کے سربراہ کو کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بدر کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ حکومت بھارت کے پاس کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کا ارادہ اور صلاحیت موجود ہے۔ وینیسا لائیڈ نے مزید الزام عائد کیا کہ روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ’غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیوں اور انتخابی نتائج کے درمیان براہ راست تعلق قائم کرنا اکثر بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، دھمکی آمیز سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری عمل اور اداروں کی سالمیت پر عوام کے اعتماد کو ختم کر سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *