محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے آج سے 28مارچ کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق   محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج سے  28مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کاامکان ہے، خیبرپختونخوا میں اس  دوران آندھی اور بارش متوقع ہے ،مری ،گلیات، اسلام آباد اورپنجاب میں وقفے وقفے سے بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں آج اور کل  گردآلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،سیاح پہاڑی علاقوں کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

 مری، گلیات اور گرد ونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ باجوڑ، مہمند ، خیبر، چترال، دیر ، سوات ، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *